Monday, 3 February 2014
funny joke in urdu vey funny pappu
funny joke in urdu vey funny pappu
تین دوست سینما فلم دیکھنے گئے ھال میں دو چار کرسیاں چھوڑ کر اُن کے آگے ایک گنجا آدمی آکے بیٹھ گیا جو کہ شکل و صورت سے بہت غصے والا دکھائی دے رھا تھا۔
دورانِ فلم اُن تینوں کو شرارت سوجھی۔ انہوں نے طے کیا کہ اگر ھم میں سے کوئی دوست اِس گنجے کے سر پر زور سے ھاتھ مارے گا تو اُسے پانچ سو روپے انعام ملیں گے۔
کافی سوچ بچار اور باھمی صلاح مشورے کے بعد ایک دوست تیار ھو گیا۔
وہ ھمت کر کے ڈرتا ڈرتا اُس گنجے آدمی کے قریب گیا اور زور سے اُس کے سر پر ھاتھ مار کے بولا۔۔"اوے پپو یار۔۔! کیا حال ھے تیرا۔۔؟"
۔"میں پپو نہیں ھوں۔۔!" گنجے آدمی نے غصے سے دیکھتے ھوئے کہا۔
۔"اُووھوو! سوری میں سمجھا آپ میرے دوست پپو ھو۔۔!"، اتنا کہہ کر وہ اپنی جگہ واپس آگیا۔ اور پانچ سو روپے لے لیئے۔
کچھ دیر کے بعد دوسرے دوستوں نے پھر اُسے اُکسایا کہ "اگر اِس بار اُسے مارو گے تو تمہیں ھزار روپے ملیں گے۔" اُس نے کچھ لمحے سوچا اور پھر ھمت کر کے گیا۔
گنجے آدمی کے سر پر زور سے ھاتھ مارتے ھوئے اُس نے کہا۔۔" دیکھو یار! تم مذاق کر رھے ھو، تم میرے دوست پپو ھی ھو۔۔۔!"
۔"ابے تجھے ایک بار کا کہا سمجھ نہیں آرھا کہ میں پپو نہیں ھوں۔۔!"، گنجا آدمی غصے سے لال پیلا ھوتے ھوئے بولا ۔
"سوری بھائی جان۔۔!" وہ اپنی شرارتی مسکراھٹ کو چھپاتے ھوئے واپس آیا اور اپنا انعام لے لیا۔
اس دوران وہ گنجا آدمی غصے میں بُڑبڑاتا ھوا ھال سے نکل کر اُوپر باکس میں جا کر بیٹھ گیا۔
اب کی بار دوستوں نے پھر اپنے اس دوست کو لالچ دیتے ھوئے کہا "اب اگر تم اُسے مارو تو پندرہ سو روپے ملیں گے۔" ، اِس بار تھا تو بہت مشکل لیکن پھر بھی وہ اُٹھا اور باکس کی طرف چل دیا۔!
گنجے آدمی کے سر پر زور سے ھاتھ مار کے بولا۔۔!
۔" ابے یار پپو ! تو یہاں بیٹھا ھے میں پتہ نہیں نیچے کس کو مارتا پھر رھا ھوں۔۔۔!
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Apple has sold over 3 billion iPhones globally
Apple has sold over 3 billion iPhones globally To date, Apple has sold over 3 billion iPhones globally. In 2024 alone, Apple sold 2...

-
Prize Bond Draw 7500 Held in Faisalabad 03 rd February, 2014 National saving of Pakistan is balloting the prize bond lucky draw comple...
-
Online SIM Information Verification System Pakistan Telecommunication Authority (PTA) has developed a SIM (Subscriber Identity Module) i...
-
A Complete Story of Apple ایپل اِن کارپوریشن جو کہ پہلے ایپل کمپیوٹر اِن کارپوریشن کہلاتی تھی، ایک امریکی بین الاقوامی کمپنی ہے۔اس کا...
No comments:
Post a Comment