Wednesday, 12 March 2014

Double your internet speed ( mix wifi and mobile Data )

Double your internet speed ( mix WiFi and mobile Data )
وائی فائی اور موبائل ڈیٹا دونوں کو استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ کو تیز بنائیں

 (اینڈروئیڈ)


وائی فائی اور موبائل ڈیٹا دونوں کو استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ کو تیز بنائیں (اینڈروئیڈ)
فون یا ٹیبلٹ پر کوئی آن لائن وڈیو دیکھتے ہوئے سست انٹرنیٹ کی وجہ سے آپ نے سوچا ہو گا کہ کاش موبائل ڈیٹا اور وائی فائی ایک ساتھ استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ تیز ہو سکتا۔ VideoBee ایپلی کیشن اسی کام کے لیے موجود ہے۔ یہ موبائل ڈیٹا اور وائی فائی کو دونوں کو استعمال کرتے ہوئے وڈیوز کو لوڈ ہونے میں مدد دیتی ہے۔
یہی نہیں آپ دو وائی فائی کنیکشن بھی بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ یعنی دو انٹرنیٹ کنیکشنز جب ایک ساتھ چلیں گے تو ظاہر سی بات ہے انٹرنیٹ کی اسپیڈ ڈبل ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ دوستوں کے ساتھ پیئر بنا کر بھی وڈیوز سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
ان تمام زبردست خوبیوں کی مالک یہ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ ورژن 2.3 اور اس کے بعد کے ورژنز کے لیے مفت دستیاب ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے ڈیوائس کا روٹ ہونا بھی ضروری نہیں۔
ایپلی کیشن کے دو موڈز ہیں۔ ایک سولو موڈ اور دوسرا گروپ موڈ۔ گروپ موڈ میں آپ دیگر دوستوں کو بلوٹوتھ کے ذریعے گروپ میں شامل کر کے ایک ہی وڈیو سب دوستوں کے ساتھ مل کر دیکھ سکتے ہیں۔ یعنی کئی انٹرنیٹ کنیکشنز ملا کر تیز رفتار اسٹریمنگ وہ بھی سب دوستوں کے ساتھ۔


No comments:

Post a Comment

Apple has sold over 3 billion iPhones globally

  Apple has sold over 3 billion iPhones globally To date, Apple has sold   over  3 billion   iPhones globally. In 2024 alone, Apple sold   2...