Monday, 3 February 2014

Visual Extras and SEO Facts And Tips

Visual Extras and SEO Facts And Tips

Visual Extras and SEO Facts And Tips

 Disadvantages Of Javascript

جاوا سکرپٹ کے نقصانات

جاوا سکرپٹ کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے۔اوراس کا حد سے زیادہ استعمال  بہرحال نقصان دہ ثابت ہوتا ہے خاص طور پر جب آپ کا   میں کنٹینٹ  جاوا کے ذریعے ظاہر کیا جا رہا ہو کیونکہ سپائڈرز کے لئے مشکل ہوتا ہے کہ جاوا سکرپٹس کو آسانی سے پڑہ سکے۔اسلئے اسکا استعمال آپ کی ویب سائیٹ کی  ریٹنگ  پر اثر ڈال سکتا ہے

Write  ALT text for images

تصاویر میں  تحریر لکھنے کے فوائد

اگر کسی سائیٹ پر صرف تحریر ہواور تصاویر نہ ہوں تو وہ دیکھنے میں جاذب نظر نہیں لگتی اس لئے جہاں ضروری ہو امیجز کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ آپکی سائیٹ کی خوبصورتی میں اضافہ ہواور یوزرز کو کسی بھی موضوع کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ اس میں ایک بات سیو کے لحاظ سے  انتہائی اہم ہے کہ اگر تصاویر میں انکی وضاحت کے لئے کچھ تحریر نہ کیا جائے کیونکہ  سرچ انجنز تصاویر کو نہیں پڑھ سکتی اسلئے  آلٹ ٹیگز استعمال کئے جائیں اور ان میں تصاویر کے بارے میں وضاحت کی جائے۔ لیکن ایک بات یاد رکھنے کی ہے کہ الٹ ٹیگز کو کی ورڈ سے نہ بھر دیا جائے اور نہ اسی تحریر لکھی جائے جس کا تصویر کے وضاحت سے تعلق نہ بنتا ہو ۔ یہ  کی ورڈ  سٹفنگ میں آ جائے گا اور آپ کی سائیٹ کے لئے نقصان دہ ہو گا

 Make Podcasts and videos, Seo Friendly

وڈیوز کو  سیو فرنڈلی بنانے کا طریقہ

آج کل وڈیوز کا استعمال ویب سائٹس پر بہت زیادہ کیا جا رہا ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ وڈیوز یوزرز کے لئے دلچسپی کا باعث بنتیں ہیں بلکہ ان کے ذریعے کسی کو کوئی بات سمجھانے میں آسانی ہوتی ہے۔ اگر آپ کے پاس وڈیوز کے ٹیپ سکریپٹ نہیں ہیں تو سرچ انجنز کے لئے ان  وڈیوز کو پڑھنا ممکن نہیں ہوتا  اس لئے اگر آپ کے پاس ٹیپ سکریپٹ نہیں ہے تو سرچ انجنز کے لئے ایسا ہوگا جیسے  یہ وڈیوز ویب سائیٹ پر ہے ہی  نہیں اس لئے وہ  مویوز کو انڈکس نہیں کرتیں

Drawbacks of Using Images instead of text links

ٹیکسٹ لنکس کی جگہ تصاویر لگانے کے نقصانات

کچھ ویب ماسٹرز ٹیکسٹ لنکس کی جگہ امیجز استعمال کرتے ہیں لیکن ہم نے پہلے آپ کو بتایا  امیجز کو  سرچ انجنز نہیں  پڑھ سکتے اور آلٹ ٹیگز استعمال کرنے پڑتے ہیں لیکن الٹ ٹیگز اسعتمال کرکےبھی  یہ اتنے فائدے مند نہیں ہوتے جتنے ٹیکسٹ لنکس ہوتے ہیں کیوں کہ ہم ٹیکسٹ لنکس کو، کلز دے سکتے ہیں،  بڑے فونٹ میں ظاہر کر سکتے ہیں نہ انڈرلائن کر سکتے ہیں اس لئے اگر ضروری ہو تو امیجز صرف  نیوگیشن کے لئے استعمال کریں

Avoid frames / Iframes

فریمز لگانے کے نقصانات

فریم  استعمال کرنا سیو کے  لحاظ سے انتہائی نامناسب ہے۔ خاص طور پر جب آپ اپنا اصل تحریری مواد فریم میں ظاہر کر رہے ہوں۔ یہ آپکی ویب سائیٹ رینکگ پر برا ثر ڈالیں گے اس لئے اگر ضروری نہ ہوں تو اسکو استمعال کرنے کا سوچنا بھی نہیں چاہیے

why flash Is Bad For Search Engine Optimization

فلیش  موویز کے نقصانات

تصاویر اور وڈیوز کے طرح  سرچ انجنز سپائیڈرز، فلیش موویز کو بھی نہیں پڑھ سکتے۔ اس   لئے اگر آپ کہیں بھی انکا استعمال کریں تو انکی وضاحت کے لئے تحریری نوٹ لکھیں۔ تاکہ سپائڈرز اس تحریر کو پڑھ سکیں اور اپکی وڈیو سرچ انجنز میں بہتر جگہ حاصل کر سکے

Disadvantages Of A Flash Home Page / Website

فلیش ہوم پیج کے نقصانات

کچھ عرصہ  پہلے فلیش ہوم پیچ بنانے کا بہت رواج تھا جواب رفتہ رفتہ کم ہو رہا یہ دیکھنے میں تو بہت خوبصورت لگتے لیکن یہ سیو ایکسپرٹس کی نظر میں ویب سائیٹ  کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔ کیونکہ اس میں کوئی “ایچ ٹی ایم ایل” استعمال نہیں ہوت اور سرچ انجنزسپائیڈرز کے لئے ممکن نہیں ہوتا کہ ان کو انڈکس کر سکیں اور آپ کی سائیٹ کو اچھی رینکنگ حاصل کرنے میں مشکل پیش آت

No comments:

Post a Comment

Apple has sold over 3 billion iPhones globally

  Apple has sold over 3 billion iPhones globally To date, Apple has sold   over  3 billion   iPhones globally. In 2024 alone, Apple sold   2...