Monday, 3 February 2014

How to protect and recover your website from Google penguin:

How to protect and recover your website from Google penguin:

how to protect and recover your website from google penguin:

گوگل پینگوئن کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جائے

گوگل ایک کے بعد ایک نئی اپ ڈیٹ کر رہا جو نئے اور پرانے بلاگرز اور ویب ماسٹرز کے لئے عزاب بنا ہوا ۔ ابھی ایک اپ ڈیٹ سے نہیں سنبھلتے کہ ایک اور اب ڈیٹ آ جاتی جو پہلے سے بھی زیادہ تباہ کن ہوتی اور بہت سے اچھے ویب ماسٹرز اور بلاگرز اسکا شکار ہو جاتے اس لئے ضروری ہے کہ گوگل کی نئے اصولوں کو مد نظر رکھ کر سائیٹ اور بلاگ بنایا جائے اور اس پر تحریر کردہ مواد بھی اتنا معیار ہو کہ گوگل پانڈا اور گوگل پینگوئن سے بچ سکے آج ہم گوگل پینگوئن کے بارے میں بتائیں گے کہ یہ کس طرح کام کرتا اور کسے اس سے بچا جا سکتا ہے اور کیسے ویب سائیٹ اس کا شکار بنتی ہیں۔ اگرآپ کی ویب سائیٹ کی ٹریفک اچانک کم ہو گئی ہے اور ان دنوں میں گوگل پینگوئن اپ ڈیٹ ہوا ہے تو سمجھ لیں آپکی ویب سائیٹ اس کی نظر میں آ گئی ہے۔

گوگل پانڈا اور گوگل پینگوئن کے درمیان فرق

گوگل پانڈا اور گوگل پینگوئن کے درمیان ایک نمایاں فرق سمجھنے کو ضرورت ہے ہو یہ ہے کہ گوگل پانڈا خاص طور پر آپ کی ویب سائیٹ کے نقل شدہ تحریر کردہ مواد اور غیر معیاری آرٹیکلز اور مضامیں  پر نظر رکھتا ہے اور گوگل پینگوئن آپ کی ویب سائیٹ پر آنے والی ٹریفک کس ویب سائیٹ سے آ رہی ہے اگر وہ ویب سائیٹ گوگل کے معیار اور اصولوں کے مطابق نہیں اور اس ویب سائیٹ پر نقل شدہ اور میعاری مواد نہیں تو آپ کی ویب سائیٹ گوگل پینگوئن کا شکار ہو سکتی

گوگل پینگوئن سے بچنے کے لئے کیا کرنا چاہیے

اگر آپ کا اینکر ٹیکسٹ  بہت زیادہ اوٹیمازیڈ کیا گیا ہو اگر آپکی سائیٹ پر ایسی سائیٹ کا لنک ہے یا آپ کا لنک کسی ایسی سائیٹ پر ہے جو گوگل کے اصولوں کے خلاف ہے اگر آپ نے حد سے ویب سائیٹس کے لنکس اپنی سائیٹ پر لگائیں ہیں جن کا تعلق آپ کی سائیٹ سے نہیں بنتا اگر آپ نے بلیک اور گرے ہیٹ تکنیک استعمال کی ہے جیسے سپیم تبصرے ( کومنٹس) ایسی سائیٹس کے لنکس جو آرٹیکل سپنرز استعمال کر رہی ہیں آپ کی سائیٹ پر ہونا یا آپ کے لنکس انکی سائیٹ پر ہونا بھی ایک وجہ ہو سکتی جس سے آپ کی ویب سائیٹ گوگل پینگوئن کے شکنجے میں آ سکتی۔ اگر آپ کی سائیٹ پر مشکوک اور غیر معیاری ویب سائیٹس کی جانب سے گیسٹ پوسٹس بھی ایک وجہ ہو سکتی۔ اپنے ان کمنگ اور اؤٹ گوانگ لنکس کا جائزہ لیں اور مشکوک سائیٹس کے لنکس جلد از جلد ہٹا دیں۔ لنک بلڈنگ کرتے وقت اس بات کو مد نطر رکھیں کہ وہ سائیٹ گوگل کے میعار کے مطابق ہوں ۔ بیک لنکس کا جائرہ لینے کے لئے گوگل ویب ماسٹر ٹولز استعمال کریں۔ اپنے اینکر ٹیکسٹ کا جائزہ لیں کہیں آپ نے ان میں ایسا کی ورڈ تو نہیں جس کی وجہ سے آپ کی ویب سائیٹ گوگل نے پینالائزڈ کر دی ہے۔ اپنی ویب سائیٹ کا جائزہ لیں اور ان لنکس کو تلاش کریں جو آپ کی سائیٹ کو نقصان پہنچا رہے ہیں جیسے آپ ایسا لنک تو آپ کی سائیٹ پر نہیں یا آپ کی سائیٹ کا لنک کسی ایسی سائیٹ پر تو نہیں جو غیر مناسب ہو جسے “ایڈلٹ سائیٹس” آپ کا لنک کسی ایسی سائیٹ پر تو نہیں جو صرف “سیو” یا لنک فارم کے مقصد کے لئے بنائی گئی ہے یا آپ نےاپنا لنک ایسا سائیٹ پر تو نہیں “ایڈ” کر دیا جو آپ کی سائیٹ سے مطابق نہ رکھتی ہو اس بات کا جائرہ لیں کہ کہیں آپ نے “لنک سکیم”یا لنک ویل ” میں تو حصہ نہیں لیا کیا کہیں آپ نے لنک خریدے تو نہیں ؟ ان ویب ماسٹرز سے رابطہ کریں جن کی سائیٹس گوگل کی نظر میں غیر معیاری ہیں اور اگر آپ کا لنک وہاں موجود ہے تو اسکو ہٹوانے کو درخواست کریں ۔ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو گوگل کا Disavow ٹول استعال کریں اپنے فٹر لنکس کے ساتھ نو فالو ٹیگ استعمال کریں اپنی ویب سائیٹ پر سوشل ویب سائیٹ کا استعمال کریں جیسے گوگل پلس،فیس بک، ٹویٹر، اور دوسری سوشل سائیٹس ایک ہی سائیٹ یا چند سائیٹس سے لنک حاصل نہ کریں بلکہ مختلف سائیٹس سے تاکہ ایسا نہ لگے ہی مصنوعی طریقہ استعمال کیا گیا ہے۔ اگر ایک یا چند ائی پی یا سی کلاس سے لنک آ رہے ہیں تو یہ آپ کی سائیٹ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ آپ کی ویب سائیٹ کا تھیم تو کہیں گوگل کی نظر میں مشکوک نہیں ؟ اس لیے مفت ٹھیم اور گم نام کمپنیز کے تھیم استعمال کرنے سے گریز کریں

No comments:

Post a Comment

Apple has sold over 3 billion iPhones globally

  Apple has sold over 3 billion iPhones globally To date, Apple has sold   over  3 billion   iPhones globally. In 2024 alone, Apple sold   2...