Internal, inbound and outbound Links
Internal, inbound and outbound Links
آج ہم آپ کو ویب سائیٹ لنکس کے بارے میں بتائیں گے کہ انکو کس طرح سہی انداز میں استعمال کرے کے اپنی سائیٹ کی رینکنگ اور ویب ٹریفک بڑھائی جا سکتی ہے اور کون سا لنک کس طرح آپ کی ویب سائیٹ پر اثر انداز ہوتا ہے کونسے لنکس آپکی سائیٹ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ یہ کہنا ضروری ہے کہ یہ طریقے ہر سرچ انجنز پر ایک طرح سے اثر انداز نہیں ہوتے لیکن بنیادی اصول پھر بھی ایک سے رہتے ہیں اور ان طریقوں کو استعال کرنے سے آپ کی ویب سائیٹ پر خوشگوار اثر پڑتا ہے۔
What Are Inbound Links
ان باونڈ لنکس کی تعریف
ان باؤنڈ لنکس کو بیک لنکس بھی کہتے ہیں۔ اگر آپ کی ویب سائیٹ کا یو آر آیل کسی اور کی سائیٹ پر موجود ہو تو یہ ان باؤنڈ لنک کہلائے گا۔ یا وہ لنکس جو آپ کی سائیٹ کی طرف آ رہے ہوتے ہیں
What Are Outbound Links
آؤٹ باونڈ لنکس کی تعریف
اگر آپ کسی اور ویب سائیٹ کا یو آر ایل آپ کی ویب سائیٹ پر موجود ہے تو یہ آؤٹ باؤنڈ لنک کہلائے گا یا وہ لنک جو آپ کی ویب سائیٹ سے کسی اور کی ویب سائیٹ کی طرف جا رہے ہوتے ہیں
Importance of internal, inbound, outbound Links
انٹرنل، ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ لنکس کا استعمال
ایک اچھی رینکنگ حاصل کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپ اینکر ٹیکسٹ میں کی ورڈز کا استعمال کریں۔ یہ ایک بہترین تجویز ہے لیکن اگر آپ ایسا نہیں کرنا چاہتے تو سٹمنگ کی ورڈ استعمال کر لیں یا سائنونمس استعمال کر لیں اور اپنی سائیٹ کا نام بھی لکھ سکتے۔ لیکن یہاں ایک بات یاد رکھنے والی ہے کہ ایک ہی اینکرٹیکسٹ بار بار استعمال نہ کریں اس سے گوگل آپ کی سائیٹ کو پینالازئزڈ کرسکتا ہے۔
Importance of Origin of inbound links
ان باؤنڈ لنکس کا ماخذ
اینکر ٹیکسٹ کی علاوہ یہ بات بھی یاد رکھیں۔ جو جس لنک کے ساتھ آپ کی سائیٹ لنک ہے اور سائیٹ کی شہرت کسی ہے اور سرچ انجنز کی نظرمیں اس کی کیا اہمیت ہے عام طور پر اچھی رینکنگ کی سائیٹس سرچ انجنز کی نظر میں قابل بھروسہ ہوتیں ہیں۔ اگر آپ کی سائیٹ بری شہرت کی سائیٹ سے لنک ہے تو اس اثر آپ کی سائیٹ پر بھی پڑے گا اس لئے جو سائیٹ قابل بھروسہ نہ اس ہر قیمت پر دور رہا جائے ورنہ وہ ویب سائیٹ آپ کی ویب سائیٹ کو بھی لے ڈوبے گی۔
Links from similar sites
ایک جیسی سائٹس سے لنکس
اکثر ویب ماسٹرز اس کوشش میں ہوتے ہیں کہ اپنی سائیٹ کو زیادہ سے زیادہ دوسری سائیٹس سے لنک کریں یہ جانے بغیر کے ان سائیٹس کو سرچ انجنز کیا اہمیت دیتی ہیں اگران سائیٹس کی ویلیو سرچ انجنز کی نظر میں کچھ خاص نہیں تو سمجھ لیں جن سائیٹ کے ساتھ آپ نے اپنی سائیٹ کو لنک کیا وہ آپکی سائیٹ پر بوجھ بن رہیں اس بات کی کوئی اہمیت نہیں کہ آپ کی سائیٹ کتنی سائیٹس کے ساتھ لنک ہے بلکہ اس بات کی اہمیت ہے کہ آپ نے کتنی اچھی شہرت کی حامل سائیٹس کے ساتھ اپنی سائیٹ کو لنک کیا یہاں تعداد کے بجائے معیار کو مد نطر رکھنا چاہئے۔ یہاں اس بات کومد نظر رکھیں کہ اینکر ٹیکسٹ میں اپنے نے کسے کی ورڈ اور کس ہوشیاری سے استعمال کئے اور لنک کی عمر کیا ہے وغیرہ وغیرہ۔
Importance of .edu and .gov sites
گورنمنٹ اور تعلیمی سائیٹس سے اپنی سائیٹ کو لنک کرنا
اگرآپ اپنی ویب سائیٹ کو گورنمنٹ اور ایجوکیشن کی سائیٹ سے لنک کرنے میں کامیاب ہو گئے تو یہ آپ کی سائیٹ کی رینکنگ بڑھانے میں بہت مددگار ثابت ہوں گے اور یہ بات سرچ انجنز کی نظرمیں معیار اور بھروسے کی علامت سمجھی جائے گی اس لئے طرح ہے کہ ان ویب سائیٹس کے ساتھ اپنی سائیٹ کا ربط پیدا کریں۔ لیکن ان سائیٹ کے ساتھ اپنے لئے لنکس حاصل کرنا ایک مشکل کام ضرورہوتا ہے لیکن کوئی کام نامکمن نہیں ہوتا آپ کی کوشش ایک دن بارآور ثابت ہوگی۔
Number of backlinks
بیک لنکس کی تعداد
اکثرویب اونرزیادہ سے زیادہ بیک لنکس حاصل کرنے کے جنون میں مبتلا ہیں اس کے لیے طرح طرح کے طریقے استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتے اور کچھ ویب سائیٹ اونرآسان طریقے یہ استعمال کرتے ہیں کہ بیک لنکس خریدنے کے کوشش کرتے ہیں یہ جانے بغیر کے ان بیک لنکس کا معیار کیا ہے اورانکی ریپوٹیشن کیا ہے آن کی رینکنگ کیا ہے انکی اہمیت کتنی ہے۔ اہمیت اس بات کی ہونی چاہیئے کہ انکا اینکر ٹیکسٹ کیا ہے، ان میں کونسا کی ورڈ استعمال کیا گیا ہے،اور ان ویب سائیٹ کی عمر کیا ہے۔
Anchor text of internal links
انٹرنل لنکس میں اینکر ٹیکٹس کی اہمیٹ
انٹرنل لنکس میں اینکر ٹیکسٹ کا استعمال بھی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس لئے کوشش کرنی چاہیے کہ ان استعمال کیا جائے لیکن یہ اس اہمیت کا حامل نہیں ہوتا جتنا ان باؤنڈ لینکس میں اینکرٹیکسٹ کا استعمال ہوتا ہے۔
Text, Around the anchor text
اینکر ٹیکسٹ کے ارد گرد لکھی گئی تحریر کی اہمیت
وہ ٹیکسٹ جو جو اینکرٹیکسٹ کے بعد یا پہلا لکھا جاتا ہے وہ بھی اہمیت رکھتا ہے کیوں کہ وہ اینکر ٹیکسٹ کی ساتھ مزید مطابقت کو بڑھاتا اور ظاہر کرتا ہے۔
Age of inbound links
ان باؤنڈ لنکس کی عمر کی اہمیت
ان باؤنڈ لنکس کی عمر کتنی ہے اوروہ کتنا پرانا ہے یہ بھی ان باؤنڈ کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے لینک جتنا پرانا ہوگا اس کی اہمیت اتنی زیادہ ہوگی۔
Links from directories
اچھی ڈائریکٹڑیز کی اہمیت
وہ ڈائریکٹریز جو اچھی شہرت کی حامل ہوں اور جن کی اہمیت سرچ انجنز کی نظر میں زیادہ ہو ان ڈائریکٹریز میں آپ کی ویب سائیٹ کا ہونا نہ صرف آپکی سائیٹ کی اہمیت کر بڑھاتا ہے بلکہ آپکی سائیٹ کی رینکنگ میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ ان میں یاہو کی ڈائریکٹری اہمیت کی حامل ہے۔ لیکن ایسی ڈائریکٹریزجوکی کوئی خاص اہمیت نہیں ان میں اپنی ویب سائیٹ سب مٹ کرنا نہ صرف آپکی ویب سائیٹ پر برا اثر ڈالے گا بلکہ نقصان دہ بھی ثابت ہوگا۔
Number of outgoing links on the page that links to you
آؤٹ گوانگ لنکس کا کم سے کم استعمال
آوٹ گوانگ لنکس جنتے کم ہوں اتنے بہتر ہیں اس سے آپ کا لنک نمایاں نظر آئے گا
Named anchors
نیمڈ اینکر کی اہمیت
نام والے انیکرز نہ صرف آپکی سائیٹ پر نیوگیشن کے لئے بہتر ہوتے ہیں بلکہ سیو کے لحاظ سے بھی انکی اہمیت ہوتی ہے۔ یہ اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ خاص پوسٹ یا پیراگراف میں کیا ہے جیسے
کوڈ میں اینکر لینکس اسے نظر آئے گا
: <A href= “#cats”>Read about cats</A> and “#cats” is the named anchor.
IP address of inbound link
ان باؤنڈ لنکس کے آئی پی ایڈریس
اگر ان باؤنڈ لنکس ایک ہی آئی پی ایڈریس یا سی کلاس ایڈریس سے آ رہے ہیں تو انکی اہمیت کم ہو جاتی ہے ہوسکتاہے گوگل انکو کچھ اہمیت دے لیکن بنگ اور یاہو سرچ انجنز انکو کوئی خاص اہمیت نہیں دیتے اس لئے کوشش کرنی چاہئے کہ ایسے لینکس مختلف ائی پیز کے ہوں۔
Inbound links from link farms and other suspicious sites
مشکوک ویب سائیٹس اور فارمز اور انکے نقصانات
اگرآپ کا لنک کسی مشکوک سائیٹ پر ہے جو سرچ انجنز کی نطرمیں پسندیدہ نہیں تو یہ آپ کی سائیٹ کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے گوگل کی حالیہ تبدیلوں میں اسکا ذکر آ رہا ہے، اس لئے اگرآپ اپنی سائیٹ کا لنک کسی ایسی سائیٹ پر دیکھیں تو اس ویب سائیٹ کے ویب ماسٹر سے رجوع کرکے اپنا لنک ویب سائیٹ سے ہٹوا دیں
Many outgoing links
آؤٹ گوانگ لنکس کا زیادہ استعال
گوگل کسی ایسی سائیٹ کو پسند نہیں کرتا جس کے ایک پیچ پر سو سے زائد لنکس ہوں۔ اس لئے کوشش کریں کہ سو سے کم لنکس استعال کریں۔ ویسے بھی رینکنگ کے لحاظ سے آؤٹ گؤانگ لنکس کا استعمال نہ تو آپکی سائیٹ کی رینکنگ میں اضافہ کر سکتا نہ آپ کے لئے طرح فائدہ مند ثابت ہوتا ہے،اس لئے ایسا کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔
Excessive linking, link spamming
لنک سپیمنگ کے نقصانات
لنکنگ کا زیادہ استعمال نہ صرف آپکی سائیٹ کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ لنک سپیمنگ میں آتا ہے۔ جبکہ لنکس کی سورس بھی ایک ہوکچھ لنکس ہی استعمال کریں جو اہمیت کے حامل ہوں اور قدرتی نظر آتے ہوں سرچ انجز جس انداز سے اپنے آپ کو اپ گریڈ کر رہیں ایسے طریقے آپ کی سائیٹ کو اوپر تو نہیں ہاں نیچے ضرور لے جائیں گے
Outbound links to link farms and other suspicious sites
آؤٹ باؤنڈ لنکس اور فارمز کا مشکوک سائیٹ سے تعلق
ان باؤنڈ لنکس کی طرح اؤٹ باؤنڈ لنکس پر بھی نظر رکھنی چاہیے کہ کہیں وہ کسی ناپسندیدہ سائیٹ سے تو نہیں لئے گئے یا وہ “برے ہمسائے” تو ثابت نہیں ہو رہے ان لنکس کوچیک کرتے رہنا چاہئے ورنہ وہ آپ کی ویب سائیٹ کے لئے برے ثابت ہو سکتے ہیں
Cross linking
کراس لنکنگ
کراس لینک ایسے ہو سکتی ہے جیسے سائیٹ اے کا لنک سائیٹ بی کی طرف، سائیٹ بی کا لینک سائیٹ سی کی طرف اور پھر سائیٹ سی کا لینک سائیٹ اے کی طرف ایسی لنکنگ کو ریسیپروکل لنکنگ ٹریڈنگ بھی کہہ سکتے ہیں اور یہ آپ کی سائیٹ کے لئے بہتر نہیں رہتے اور آپکی سائیٹ کو سرچ انجنز اچھی نگاہ سے نہیں دیکھیں گی۔
Single pixel links
نظر نہ آنے والے لنکس کے نقصانات
کچھ ویب ماسٹرز اپنی طرف سے ایسی ہوشیاری اپنی ویب سائیٹ پر لنک لگاتے ہیں کہ انکو انسانی آنکھ دیکھ نہیں سکتی لیکن وہ سرچ انجنز کی سرچ پر اثر انداز ہوتی ہے ایسا کرنے سے گریز کرنا بہتر ہے ورنہ انجام آخرکار برا ہی ہوگا
No comments:
Post a Comment